پاکستان سپر لیگ 2025 کے ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک لاہور قلندرز کے پاس ہوگی جبکہ دوسری کراچی کنگز کی ہوگی۔ پلاٹینم کیٹیگری میں تیسری باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہوگی اور چوتھی پک پشاور زلمی کی ہوگی۔
پلاٹینم کیٹیگری میں پانچویں پک ملتان سلطانز اور چھٹی باری دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈز کی ہوگی۔
پلاٹینم کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں پہلی باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، دوسری اسلام آباد یونائٹیڈز، تیسرے راؤنڈ میں تیسری پک لاہور قلندرز ، چوتھی کراچی کنگز ، پانچویں باری ملتان سلطانز اور چھٹی باری پشاور زلمی کی ہوگی۔
ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پک کراچی کنگز کی ہوگی ، دوسرے راؤنڈ کی ملتان سلطانز اور تیسرے راؤنڈ کی اسلام آباد یونائٹیڈز کے پاس ہوگی۔
گولڈ کیٹیگری میں پہلے راؤنڈ کی پہلی پک پشاور زلمی، دوسرے راؤنڈ کی کوئٹہ گلڈی ایٹرز اور تیسرے راؤنڈ کی ملتان سلطانز کی ہوگی ۔
سلور کیٹیگری میں پہلے راؤنڈ کی پہلی باری ملتان سلطانز اور دوسرے راؤنڈ کی پشاور زلمی کے پاس ہوگی۔ سلور کیٹیگری میں تیسرے راؤنڈ کی پہلی پک لاہور قلندرز اور چوتھے میں ملتان سلطانز اور پانچویں راؤنڈ میں اسلام آباد یونائٹیڈز کی ہوگی۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلے راونڈ کی پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے راؤنڈ کی کراچی کنگز کریں گے۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک اسلام آباد یونائیٹڈ اور دوسرے میں پشاور زلمی کریں گے۔
سپلیمنٹری کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں پہلی باری کراچی کنگز اور چوتھی میں اسلام آباد یونائٹیڈز کے پاس ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کیلئے 11 جنوری کی تاریخ کو فائنل کر لیا گیاہے لیکن فرنچائزز پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے مقام کے حوالے سے مکمل لا علم ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کیلئے 11 جنوری کی تاریخ کو فائنل کر لیا گیاہے لیکن فرنچائزز پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے مقام کے حوالے سے مکمل لا علم ہیں ۔