قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی جنوبی افریقہ مین معرکہ سرانجام دینے بعد اب براستہ دبئی پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی شاہین آفریدی،حارث رؤف،سفیان مقیم،طیب طاہر، عثمان خان،ابراراحمد،عرفان خان،محمدحسنین پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔
ون ڈےاسکواڈمیں شرکت کرنے والے باقی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیا ہے ،ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے والوں میں بابراعظم ،محمد رضوان،صائم ایوب ، نسیم شاہ،سلمان علی آغا،کامران غلام اورعبداللہ شفیق شامل ہیں۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل سنچورین میں ساڑھے 12 بجے پریکٹس کرے گا۔ پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ26دسمبرکوشروع ہوگا۔