حال ہی میں 21 دسمبرکو نومئی کے ملزمان کو سزائیں سنا دی گئی،ان سزاؤں کو راولپنڈی کے شہریوں نے اچھا قدم قرار دیا۔
اس حوالے سے راولپنڈی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ،سانحہ نومئی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، سانحہ نو مئی کے ملزمان کو جو سزا ملی ہےوہ بالکل صحیح ہے،ملزمان نے پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اورنقصان پونچایا۔
کچھ سیاسی عناصرکی وجہ سےریاست پاکستان اور اداروں پرجوحملہ ہوا وہ قابل مذمت ہے اورقانون کے مطابق ایک سنگین جرم ہے،کسی بھی ملک میں یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ شر پسند عناصر بیرونی بہکاوے میں آکر اپنے ہی اداروں، شہداء کی یاد گاروں اور مجسموں پر حملہ کرے۔
نومئی کا سانحہ پوری قوم کےلیےافسوسناک دن ہے،گزشتہ روزنومئی کےملزمان کوجو سزا ملی وہ انتہائی درست فیصلہ تھا،نومئی کے ملزمان کو سزائیں بہت پہلےمل جانی چاہیےتھی،نو مئی کے روز دشمن قوتوں نے ہمارے شہداء کے مجسموں اور یادگاروں پر حملہ کیا۔