پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کو ملاقات کی دعوت بھی دی ہے اور دونوں کمیٹیوں کا پہلا اجلاس پیر کو ( کل ) اسیپکر چیمبر میں دن 11 بجے طلب کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور کل ہماری مذاکراتی کمیٹی ملاقات کے لیے جائے گی جبکہ ملاقات کی پیش رفت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی تحریک موخر یا منسوخ کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کل حکومتی کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی اور بانی پی ٹی آئی مستقبل کی حکمت عملی کا تعین کریں گے۔