پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جیت کے لئے جنوبی افریقا کو 309 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے میں جوہانسبرگ میں مدمقابل ہیں جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محددو کیا گیا اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔
لازمی پڑھیں۔ عبداللہ شفیق نے انتہائی برا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے سنچری جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ففٹیز سکور کیں۔
اوپنر صائم ایوب نے 91 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور 94 گیندوں پر 101 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کی اننگ میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 73 گیندوں پر 52 رنز بنائے، سلمان آغا نے جارحانہ 48 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ طیب طاہر نے 28 رنز اسکور کئے۔
عبداللہ شفیق ، کامران غلام اور شاہین آفریدی کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور بغیر کوئی اسکور کیے پویلین لوٹ گئے۔