قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے انتہائی برا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی کھلاڑی عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچز میں زیرو پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے ہیں۔
عبداللہ شفیق نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد یہ برا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
علاوہ ازیں نوجوان کھلاڑی رواں برس بین الاقوامی کرکٹ میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس لینے والے پاکستانی اوپنر بھی بن گئے ہیں۔
عبداللہ شفیق سے قبل سابق اوپنر عمران نزیر 2000 میں اور سابق کپتان محمد حفیظ 2012 میں 6 بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔