ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کوئٹہ کے بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں صرف 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
محمد رضوان نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پی ایس ایل کی تاریخ میں بیٹ کیری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکے۔
کوئٹہ کی جانب سے خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور وسیم جونئیر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف محض 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔
فن ایلن نے 45 اور کپتان سعود شکیل نے 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔