نوشہرہ میں پاک فوج کے زیراہتمام ہوپ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسپیشل بچوں نے ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ۔
مہمان خصوصی نے اسپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات اور تحائف تقسیم کئے ۔ تقریب میں اسپیشل بچوں کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
یہ اسکول 2012 میں نوشہرہ شہر میں قائم کیا گیا تھا جو ایک بے مثال ادارہ بن چکا ہے ۔ یہاں خصوصی بچوں کو بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم کئےجاتے ہیں ۔ والدین نےخصوصی بچوں کو بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔