بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا۔ ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری 2025 کو منعقد ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا مقصد شہر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق یہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے تمام چھ فرنچائزز کے لیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔