وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند ہے۔ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکا میں بھی آپریشنل کرنے کی خوشخبری ملے گی۔ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے اب تیزی سے مراحل طے ہوں گے۔ جلد اچھی خبر ملے گی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کو پرکشش بنانے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا ۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے اب تک کی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہاپی آئی اے کی فروخت کیلئے آئی ایم ایف نے دو اہم ایشوز کو منظور کر لیا ہے۔ نئے جہازوں کی خریداری پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم اورایئرلائن کے تمام نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کریں گے۔پی آئی اے کو کسی پرانی واجب الادا رقم کے بغیر بیچا جائے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان اصلاحات کے بعد سرمایہ کاروں کے لئے پی آئی اے کی خریداری زیادہ پر کشش ہو جائے گی۔ نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے ہیں ۔ اب تیزی سے مراحل طے ہوں گے۔ جلد اچھی خبر ملے گی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے یورپ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز بھی خوش آئند قرار دیا۔ کہا پی آئی اے کا یہ فلائٹ آپریشن شروع ہونا اس ادارے کی نجکاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ یورپ کیلئے پی آئی اے میں سفر کر سکیں گے۔ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکا میں بھی آپریشنل کرنے کی خوشخبر ی ملے گی۔