جرمنی کے شہر میگڈیبرگ میں ایک کار سوار شخص نے کرسمس مارکیٹ میں خریداری کیلئے موجود ہجوم پر کارچڑھادی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
جرمن میڈیا کے مطابق مقامی حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ کرسمس مارکیٹ بند کردی گئی اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔
واقعے کے بعد میگڈیبرگ روانہ ہونے سے قبل جرمنی کی ریاست سیکسونی انہالٹ کے پریمیئر رائنر ہیزلوف نے کہا کرسمس سے چند دن پہلے یہ واقعہ بہت ہی خوفناک ہے۔
پولیس نے غیرملکی ڈاکٹرکوحراست میں لے لیا ۔۔ حکام کے مطابق ملزم دوہزارچھ سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔ علاقے کو سیل کرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
جرمن چانسلرکا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پراس واقعے نے بدترین خدشات کو جنم دیا ہے۔ عوام کو کرسمس بازاروں میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ فرانسیسی صدرکا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پرحملے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔