وزیرایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک کی معیاد میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا۔
کراچی میں چیئرمین کارڈیلرز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیرمکیش کمار چاؤلہ سے ملاقات کی اور پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک کی معیاد میں اضافے کا مطالبہ کیا ۔ مکیش کمار نے پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک کی میعاد میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹس کی تبدیلی سے متعلق فیس کی آن لائن سسٹم جلد شروع ہوجائے گا اور نمبر پلیٹس اپلائی کرنے کے بعد فوری فراہم کردی جائیں گی ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ عوام کی سہولت کے لیے گاڑیوں کے ٹیکسز، رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا رہے ہیں ۔۔ جس کے لئے صوبے بھر میں مزید سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔