وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے۔عوامی امور میں ہر روز بہتری لائے، شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔بڑے شہروں میں ماڈل ریڑھی بازاروں کی تعدادبڑھائی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش دی تمام بڑے شہروں میں انڈر پاس کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور لاہوراور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت کی۔تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کے ساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نوازشریف نے مین ہول پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگانے کا اور صفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم اور کہا کہ گلی محلوں کے روڈز پر گڑھے نظر نہیں آنے چاہیے۔مری میں ڈرین کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔مری کے داخلی راستوں پر ویلکم ٹو مری کے سائن بورڈ لگائے جائیں۔راولپنڈی شہرمیں بیوٹیفکیشن کے لئے نمایاں اقدامات کیے جائیں۔