انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنماوں کی 265 ڈی کے تحت دائر درخواستیں خارج کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی،فوادچوہدری،علی امین گنڈاپور،کنول شوذب،شہریارآفریدی، شبلی فراز،شاہ محمود،سکندرزیب،راجاناصرمحفوظ،عمرتنویر میں ناکافی شواہد پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امد علی شاہ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں اور کہا کہ کچھ ملزمان پر 5دسمبر کو فردجرم عائد ہو چکی،درخواستیں غیر مؤثر ہیں، فردجرم کے لئےکافی مواد اور پراسکیوشن کے پاس کافی شہادتیں موجود ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت کی