یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث قانون کے شکنجے سے نکل گیا جس کا الزام ایف آئی اے اور پولیس حکام ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کا انسانی اسمگلر عثمان ججہ کشتی حادثے کے مقدمے کا مرکزی ملزم ہے جسے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ تاہم ایک سے دوسرے مقدمے میں تحویل کےلیے کارروائی کے دوران عثامن ضمانت پر رہا ہو کر روپوش ہوگیا۔
ایف آئی اکے مطابق سیالکوٹ پولیس کو ملزم عثمان کی حوالگی سے متعلق آگاہ کیا تھا، عثمان کو ہماری تحویل میں دینے کے بجائے جیل سے رہا کرا دیا گیا ۔
سیالکوٹ پولیس کا کہناہے کہ ایف آئی اے نے قانونی طریقے کے بجائے صرف زبانی آگاہ کیا تھا، عدالت سے ضمانت ملی تو عثمان کی سیالکوٹ جیل سے رہائی ہوئی۔