ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 2621 ڈالر فی اونس ہوگئی۔