جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
شہریار آفریدی، کنول شوذب ، شبیراعوان ، لطاسب ستی ، عمر تنویر بٹ ، تیمور مسعود ملک ، سعدعلی خان ، سکندر زیب ، فہد مسعود ، زوہیب آفریدی اور راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
دوسری جانب فرد جرم کیلئے ناکافی شواہد کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کل دوبارہ سماعت ہوگی۔