پنجاب میں کالجز میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی کالجز میں 24 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز کی چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔
کالجز میں 4سالہ بی ایس پروگرام کی معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی، تمام امتحانات بھی جامعات اور بورڈز کے مطابق جاری رہیں گے۔