پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت اور رجب بٹ کے بھائیوں جیسے دوست ملک زمان نے یوٹیوبر کی شادی اور پھر ان کی گرفتاری سے متعلق حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ سے میری زیادہ پرانی دوستی نہیں ہے بس ایک سال ہی ہواہے ، دراصل میرا بیٹا رجب کا فین تھا ، جب میرے بیٹے کی اس سے ملاقات ہوئی اور دوستی ہوئی تو مجھ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اور پھر ہماری دوستی بھی ہو گئی ، وہ مجھ سے پیار کرتا ہے ، دکھ سکھ کی بات کرلیتا ہے ، رجب نے شادی کے معاملات میں بھی مجھ سے بات کی تھی ، وہ میرے لیئے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے ۔
ملک زمان کا کہناتھا کہ رجب بٹ کے گھر شادی کا ماحول تھا ، دوپہر کے وقت پولیس کا چھاپہ پڑا ، پولیس والے اس کے کمرے میں داخل ہوئے ، یہاں پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے ، ان کو پتا تھا کہ رائفل اور شیر کا بچہ اس کے کمرے میں ہے ۔
سماء نیوز کے میزبان حمزہ ساجد رانا نے ملک زمان سے سوال کیا کہ کیا کسی نے اس حوالے سے مخبری کی تھی ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہناتھا کہ شادی کا موقع تھا ، جس میں دوستوں کے ساتھ دشمن بھی آئے تھے ، کس کس پر شک کریں گے ۔
ملک زمان کا کہناتھا کہ رجب بٹ میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہے ، اس کیلئے جان بھی حاضر ہے ۔
ملک زمان کا کہناتھا کہ آپ دیکھیں کہ اس دوران رجب بٹ کے یوٹیوب پر فالورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہواہے ۔ ملک زمان نے تحفہ دینے والی شخصیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انہوں نے سوچا ہو گا کہ اس طرح کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے ، اس نے ساتھ دستاویز دینے کی بات بھی کی تھی ۔
ملک زمان نے ایف آئی آر سے متعلق چلنے والی افواہوں کے سوال پر بتایا کہ رجب بٹ پر مقدمہ درج ہواہے جس کیلئے ضمانت بھی لی گئی ہے ، اب آن لائن کا دور ہے ، آن لائن ایف آئی آر ہو تی ہے ۔