وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے اور وزارت خارجہ سے ایک سال میں پیش آئے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات اورانسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر غور کیا گیا ۔ شہباز شریف نے 2023 کے کشتی حادثے میں ملوث کےخلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں دردناک واقعہ ہوا جس میں 262 پاکستانی جان سے گئے ۔ انسانی اسمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا بھرمیں بدنامی کا باعث بنتی ہے ۔ انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کارروائی میں سست روی کے باعث ایسے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔
وزیراعظم نےعوامی آگاہی کیلئے چلائی گئی مہم کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ۔ کہا عالمی اداروں سےتعاون بڑھائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکے جا سکیں ۔