گزشتہ دنوں مال روڈ اور جھیکاگلی بازار میں سیکشن فورنافذ کرنے کے خلاف لوئر ٹوپہ میں کوہسار گرینڈ جرگہ منعقد اور تقاریر کرنے والوں کے خلاف خلاف مری پولیس کی جانب سے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
لوئرٹوپہ میں مال روڈ اور جھیکا گلی بازار میں سیکشن فور نافذ کیے جانے پر لوئر ٹوپہ میں منعقد کیے جانے والے کوہسار عوامی جرگہ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سینئر سیاستدان رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار محمد سلیم خان کے خلاف تھانہ نیو مری میں ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ ایف آئی آر میں غلام مرتضی ستی عمر ستی اور سعید کے نام بھی شامل ہیں۔
اس جرگہ سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تھا جبکہ اس جرگہ میں مری سے سیکشن فور کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔





















