تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.17 روپے سے 278.10 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤکارجحان ہے،مارکیٹ منفی سے مثبت زون میں آگئی، اسٹاک مارکیٹ میں1300پوائنٹس کی ریکوری کے بعد116000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔






















