وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا بجٹ کے اعداد و شمار میں کوئی تبدیلی نہیں،صرف غلط تشریح کے نتیجے میں یہ تاثر دیا گیا۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےکہا سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی بیشترسفارشات کو بجٹ کا حصہ بنارہے ہیں،مالی سال 2018 کےاعدادو شماربھی چارٹ میں شامل کردیئےہیں،اپوزیشن لیڈر،سلیم مانڈوی والا،نوید قمر اور کمیٹیوں نےبجٹ تجاویزکاجائزہ لیا،بجٹ میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کا شکریہ۔
وزیرخزانہ نےکہامعاشی اشاریوں کو بہتر بنایا گیا،لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 6 فیصد کی گروتھ ہوئی، ایکسپورٹس بہتری کی جانب گامزن ہے،آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا،فری لانسرز نےبھی نیا ریکارڈ قائم کیاہے،کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں ہے،تارکین وطن نےریکارڈ ترسیلات بھجوائیں،ترسیلات زر کا 41 ارب ڈالر کاہدف حاصل کرلیں گے،فری لانسرز نےایک سال میں 1.6 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا،فصلوں کی انشورنس کیلئے 1.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں،زرعی کولڈ اسٹوریج کیلئے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
مزیدکہاہاؤسنگ وکنسٹرکشن شعبےکےٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے،تنخواہ دارطبقےکو ٹیکس کی مد میں ریلیف دیا ہے،جان بچانے والی ادویات پر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے،سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی بیشترسفارشات بجٹ کا حصہ بنارہے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کو 5 ارب روپے کی بچت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سینیٹ نے بھی اپنے اخراجات میں ایک ارب روپے کی کمی کی ہے۔





















