پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط ہو گئے ، پالیسی بیسڈ قرض معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو70 کروڑ ڈالر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق فنڈز انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذیلی پروگرام ایس پی ون پر خرچ ہونگے۔ ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق 70 میں سے25 کروڑ ڈالر رعایتی شرائط پر دیئےجائیں گے۔
پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کئے، ترجمان کے مطابق معاہدے پر ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی حسین حیدر نے دستخط کئے۔
سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد انشورنس شعبےمیں نئی کمپنیوں کا داخلہ آسان بنانا ہے،انشورنس کمپنیوں میں منصفانہ مسابقت بڑھے گی۔





















