خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں دہشتگردوں نے چکیسر میں پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد حملے میں حملے میں اے ایس آئی سمیت 2اہلکار شہید ہوگئے جبکہ محرر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثارخان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محرر ارشد خان اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔ حملے کے بعد فرار دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کی۔ کہا حکومت شہدا کے خاندانوں کےساتھ کھڑی ہے۔۔ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔