کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ سونا سستا ہوگیا، نئی قیمت جانیے
مرکزی بین کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا اور امریکی کرنسی 279 روپے 14 پیسے کی ہوگئی۔