جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے اور میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما پہلے ون ڈے سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
باوما آرام کی غرض سے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیلیں گے اور ایڈن مارکرم ان کی جگہ کپتانی کریں گے۔
باوما دوسرے ون ڈے میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کے باعث باوما آرام کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان اور ٹیمبا بووما نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کروایا۔