ملاکنڈ کے نواحی علاقے میں سکول وین کھائی میں گرنے سے 12 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ ضلع ملاکنڈ کے نواحی علاقے ظالم کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایک وین سکول کی چھٹی پربچوں کو لیکر اسکول جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بارہ بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں
مقامی لوگوں نے زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیاجہاں پر بچوں طبی امداد فراہم کی گئی۔





















