فیصل آباد میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق شوگر ملز کا کرشنگ سیزن شروع ہونے پر چینی کا ریٹ کم ہونے کی بجائے 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہو گیا ۔
فیصل آباد میں چینی کے بڑھتے داموں نے شہریوں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔
شوگر ملوں میں گرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قمیتوں میں اضافے کو ڈیلر بھی سٹے بازی قرار دیتے ہیں
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 115 سے روپے کر 135 روپے تک پیہنچ گیا ہے اور سٹہ بازی سے قیمتیں بڑھی ہیں۔
چینی مہنگی ہونے سے بیکری اور سوئٹس شاپ مالکان نے بھی اشیا کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔