پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے بین الااقوامی کرکٹر کو خیر آباد کہہ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور آج فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کے بعد بڑا بیان جاری کر دیا
محمد عرفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے خصوصی بیان میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اپنے خصوصی بیان میں فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں، اب نوجوانوں کے دن ہیں ان کو کھیلنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔
محمد عرفان کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھوں گا۔
یاد رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ ٹیسٹ میں 10 ، ون ڈے میں 83 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سابق آلراؤنڈر عماد وسیم اور گزشتہ روز سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔