قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلہ پر مطمئن اور خوش ہوں۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، عامر نے تینوں فارمیٹس میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے جبکہ فاسٹ بولر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ بھی تھے۔
جون 2024 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں محمد عامر کی واپسی ہوئی تھی تاہم، ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا تھا۔
حالیہ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلہ پر مطمئن اور خوش ہوں، جتنی کرکٹ کھیلا لڑ کر، ایگریشن اور جزبے کے ساتھ کھیلا، اس سفر میں جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی فیملی اور فینز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، کرکٹ فینز نے ہمیشہ سپورٹس کیا ان کا بھی مشکور ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بلکل ٹھیک وقت ہے کہ جو نوجوان کرکٹرز آئے ہیں وہ ٹیم کو آگے لے کر چلیں، نوجوان کرکٹر اچھی پرفارمنس دیں، آگے چیمپئنز ٹرافی آرہی ہے اس کیلئے سب کے لئے نیک خواہشات ہیں۔