وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےکہا ہےکہ دہشتگردی کوکنٹرول کرلیں گے،امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،تاہم ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کےلیےاقدامات کر رہی ہے،ہماری حکومت کی کار کردگی اچھی ہے، آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاپنےبیان میں کہاماضی میں دہشتگردی پھیلتی رہی،ہمیں جب حکومت ملی تو دہشتگردی بہت پھیل چکی،ہم نےدہشتگردی کواچھےطریقےسےڈیل کیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کوفرنٹ لائن پرلائے،دہشتگردی کیخلاف لڑرہےہیں،قربانیاں بھی دےرہےہیں۔
مزیدکہاہمارےصوبےکی سرحدکابھی مسئلہ ہے،ہماراصوبہ اس ملک کی سرحدسےلگتاہےجہاں طویل عرصے سےجنگ تھی،ہمسایہ ملک خوددہشتگردی کنٹرول کرنےمیں ناکام رہا،ہمارےصوبےکی پرفارمنس دیگر صوبوں سے بہترہے،وفاق سےہماراشیئربھی ہمیں نہیں مل رہا۔کےپی نے44فیصداپناریونیوبڑھایا،کسی صوبے نےنہیں کیا۔