وزیراعظم شہباز شریف نے 17 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوا دی۔
ہفتہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن گیارہ بجے بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی ہے جبکہ مشترکہ اجلاس کے دوران دینی مدارس کی رجسٹریشن سمیت آٹھ بلز کی مںظوری کا امکان ہے۔
دوسری جانب دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ف ) کی مشاورت بھی جاری ہے۔