ضلع جنوبی وزیرستان لوئرمیں احمدزئی وزیر کےقبائلی عمائدین کی آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ (ساؤتھ) کے ساتھ وانا کے میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں میجرجنرل مہر عمر خان،آئی جی ایف سی خیبرپختون خواہ (ساؤتھ) نےقیام امن کے لیے احمد زئی قبائلی مشران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء کو علاقےمیں امن و امان،سیکورٹی ،ترقی اور تعلیم کے فروغ کےلیےکیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،قبائلی عمائدین نے بارڈرکراسنگ کے لیےون ڈاکومنٹ ریجیم کو تسلیم کرتے ہوئے درخواست کی کہ عوام کو پاسپورٹ بنانے میں سہولت دی جائے۔
اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے فوج اور ایف سی کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔