پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں پر مشتمل ٹرائی نیشن سیریز کے انعقاد کے سلسلے میں نیوزی لینڈ سیکیورٹی وفد نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔
مہمان وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژرز، پویلین اور گراؤنڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وفد نے چمپئنز ٹرافی کے لئے بنائی جانے والی عمارت کا بھی جائزہ لیا۔
نیوزی لینڈ پلئیر ایسوسی ایشن کے عہدیدار بریڈ روگن،سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کو پی سی بی عہدیداران نے صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اورجنرل مینجرارشد خان نے اسٹیڈیم میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔
وفد نے راولپنڈی اور لاہور کا بھی دورہ کیا تھا، سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک پاکستان میں شیڈول ہے۔