خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے اور ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ابتدائی طورپر یومیہ 21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ74 بیرل خام تیل ملے گا، ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں -2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔