بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں سولہ دسمبر سے لیکر اٹھائیس فروری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کو یکم جنوری سے دس جنوری تک بند رکھا جائے گا ۔
سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے تعطیلات کے بعد یکم مارچ دو ہزار پچیس کو کھولے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے سرد علاقوں میں طویل اور گرم علاقوں میں مختصر تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔