پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک انتہائی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج اچانک 5 ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے پر آ گئی ے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4286 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہو گئی۔
22 قیرات دس گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 18 ہزار 321 روپے ہے ۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 50 ڈالر سستا ہونے کے بعد 2666 ڈالر پر آ گیاہے ۔
مقامی مارکیٹ میں آج چاندکی قیمت میں بھی 42 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2914 روپے ہو گئی ۔