بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی فیوژن ماڈل پر کھیلے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ کل تک امید ہے پاکستان اپنا کیس جیت جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کل دوبارہ ہو گی، جس میں مزید ایک دو چیزیں طے ہونا باقی ہیں اور کل تک امید ہے کہ پاکستان اپنا کیس جیت جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ چیمپئنز ٹرافی فیوژن فارمولے کے تحت ہو گی اور اس کا میزبا ن پاکستان ہو گا ، فیوژن فارمولے کے تحت پاکستان بھارت جا کر ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا ۔ چیمپئنز ٹرافی فیوژن فارمولا تمام بورڈز ممبران کے سامنے طے ہوا، فیوژن فارمولا تحریری طور پر نہیں تمام بورڈز کی موجودگی میں وعدہ لینے کےمطابق ہوا۔
فیوژن فارمولا کے تحت پاکستان بھارت جاکر ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا، 2026 میں پاکستان اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی کا آفیشنل شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے ، فیوژن فارمولا کے تحت پاکستان کو 2027 سے 2031 کے درمیان ایک ویمن ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی اضافی میزبانی بھی دی جارہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دس میچز پاکستان جبکہ تین میچ دبئی میں ہونگے، ایک سیمی فائنل اور فائنل بھی دبئی میں ہوگا۔