ڈی چوک سے گرفتار ملزمان شناخت پریڈ پر پیش نہ کیے جانے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ ڈی سی بتائیں شناخت پریڈ والے ملزمان کیوں پیش نہیں کیے جا رہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ پولیس اہلکار جیل کے باہر کھڑے ہوتے ہیں،ملزمان حوالے نہیں کیے جاتے، انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو بروقت چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا۔