امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے ریکارڈ پروڈیوسر بینی بلانکو سے منگنی کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیلینا گومز نے منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ ہاتھ کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’ اب ہمیشہ کے لیے شروع ہو رہا ہے ‘ جس پر ان کے منگیتر بلانکو نے تبصرہ کیا کہ ’ ارے رکو یہ میری بیوی ہے ‘۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ جوڑے نے پچھلے سال اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سمیت کئی مشہور گلوکاروں اور اداکاروں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔