نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہےفیصلہ جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔
بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بن قاسم پلانٹ مکمل صلاحیت پر استعمال کیا گیا ہے نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ہےفیصلہ جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔
سماعت کے دوران ایک صارف کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ وہ اووربلنگ کا معاملہ ایف آئی اے اور نیب میں لے کر جائے گا جس پر ممبر نیپرا رفیق شیخ صارف کی جانب سے دھمکی دینے پر برہم ہوگئے جواب دیا کہ سوال کرنا آپ کا کام ہے لیکن یہ دھمکیاں کسی اور کو دیں۔
رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کوئی چور نہیں بیٹھےآپ سوال کریں جواب مل جائیں گے ایف آئی اے اور نیب انکوائری سے نہ ڈرائیں جہاں جانا ہے جائیں۔