اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او ) کے تعاون سے بھمبر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا گیا۔
اس پارک کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے باضابطہ طور پراس ایس ٹی پی کا افتتاح کیا۔
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک ایس سی او کے وژن ''آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مستقل آئی ٹی ماحول کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا'' کے مطابق ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ حبز کے قیام کے منصوبے کے تحت یہ اکیسواں منصوبہ ہے۔
بھمبر ایس ٹی پی نے اب تک چھ اسٹارٹ اپس اور 24 فری لانسرز کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔
بھمبر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ایس سی او کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور یہ وژن 2025 کے مطابق اس خطے کو آئی ٹی کے مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔






















