رہنما تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو روکنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مجرمانہ فعل ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ دروازے کھولو، ملاقاتیں کرواؤ۔ اِس سے روشنی آئے گی۔ سیاسی ماحول ٹھنڈا اور بہتر ہوگا، ہمیشہ کہا کہ مذاکرات ہوں ۔۔ سیاسی مسائل کا حل ڈھونڈا جائےگا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملاقاتیں بند کرکےسوچنا کہ حالات بہترہوجائیں گے یہ غلط فہمی ہے، ملک مزید تقسیم ، دوریوں اور بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ یہ وضاحت بھی کر دی کہ پارٹی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بانی کی بہنوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار نظر آئے۔ کہا تحریک کا اعلان کیا بھی ہے اور نہیں بھی۔ محمود اچکزئی اعلان کریں گے تو سب سامنے آجائے گا۔ دونوں سے درخواست کی جوسیاسی آپشن ہےاستعمال کریں۔





















