پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے ایک اور اچھی خبر آگئی، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں کھلنے کی بھی راہ ہموار ہوگئی۔
ڈی جی ایوی ایشن نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے پروازیں مارچ سے شروع ہونے کی امید ہے اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔
ڈی جی کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے بھی ایک آن لائن میٹنگ شیڈول ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امید ہے برطانیہ کیلئے پروازیں مارچ سے شروع ہو جائیں گی، برطانیہ یورپی یونین طرز کی اسیسمنٹ کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے برطانیہ کے لئے ہفتہ وار 21 پروازیں چلائی جاتی تھیں۔
یورپ اور برطانیہ کی پروازیں کھلنے سے پی آئی اے کے ریونیو میں زبردست اضافے کا امکان ہے۔