اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ہائیکورٹ میں مقامی وکلاء کو ہی جج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے جوڈیشل کمیشن اور حکومت کو ہائیکورٹ میں مقامی وکلاء کو ہی جج تعینات کا مطالبہ پیش کردیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بھی ججز تعیناتی دیگر صوبوں کے اصول کے تحت کی جائے اور ججز صرف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے ہی لیے جائیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اصول کی خلاف ورزی ہوئی تو ہائیکورٹ بار اپنا بھرپور ردعمل دے گی۔
بار ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی پہلے سے ہے۔