پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کیلئے 11 جنوری کی تاریخ کو فائنل کر لیا گیاہے لیکن فرنچائزز پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے مقام کے حوالے سے مکمل لا علم ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ دبئی یا انگلینڈ میں کروانے کی تجویز اجلاس میں سامنے آئی تھی لیکن فی الحال فرنچائزز مقام سے بے خبر ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے ابھی تک فرنچائزز سے ڈرافٹنگ کی جگہ کا ذکر نہیں کیا، ابھی تک ہمیں دبئی یا انگلینڈ میں ڈرافٹنگ کروانے سے متعلق بتایا گیا ہے۔
فرنچائزز ذرائع کا کہناتھا کہ سلمان نصیر اینڈ پارٹی پی ایس ایل ڈرافٹنگ سے متعلق فیصلے کرکے بتائے گی، رواں ہفتے پی ایس ایل کی میٹنگ دوبارہ ہوگی، رواں ہفتے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔