ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ بڑی طاقتیں غزہ میں دہشتگردی بند کروانے کےلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
نمائندہ خصوصی سماء سے خصوصی گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر مؤثر آواز بلند کررہا ہے۔ عالمی طاقتیں فلسطینیوں کیلئے عالمی جذبات کو سمجھیں اورغزہ میں دہشت گردی بند کروانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے، شہریوں پر بمباری بین الاقوامی قوانین اورانسانی حقوق کی پامالی ہے، بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کےفورمز پر پاکستان نے مسئلہ فلسطین اٹھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق نے چین میں یو این سیکرٹری جنرل سےملاقات کی، وزیر اعظم نے مسئلہ فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر آواز اٹھائی، دینا کے بڑے اور باثر ممالک فلسطینیوں کیلئےعالمی جذبات کو سمجھیں۔ غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے یو این، ہلال احمر اور دیگراداروں سے رابطہ ہے۔