پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روز اضافے کے بعد دوبارہ کمی ہوگئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گر کر 278 روپے 50 پیسے پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے اضافے سے 280.39 روپے پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 4 روپے مہنگی ہوگئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی کا رجحان ہے، ہنڈریڈانڈیکس 105 پوائنٹس بڑھ کر 49537 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔