ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مہنگا ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 276400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازاروں میں 1714 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 236968 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 2652 ڈالر کا ہوگیا۔
علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔